ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / روایات کو ساتھ لے کر چلنا ہی ہماری سب سے بڑی طاقت:اسمرتی 

روایات کو ساتھ لے کر چلنا ہی ہماری سب سے بڑی طاقت:اسمرتی 

Thu, 25 Aug 2016 18:07:16    S.O. News Service

 

جے پور، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس تیزرفتار زندگی میں بھی لوگ روایات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بھگوان کرشن کی طرح ہی سادگی سے رہنے کا سبق سکھائیں اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں۔ایرانی نے آج یہاں ایک ٹی وی چینل کی جانب سے کرشنا ا شٹمی کے موقع پر منعقد بال گوپال پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرشن نے بھگوان ہوتے ہوئے بھی گروکل میں جا کر تعلیم حاصل کی اور سرسوتی کا آشیرواد حاصل کیا، اپنی زندگی سادگی سے گزاری ، عام بچوں کے ساتھ کھیل کودکیا ۔انہوں نے کہا کہ کرشنا اشٹمی کے موقع پر والدین اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی گزارنے کی تلقین کریں تو یہ ہماری سب سے بڑی سوغات ہوگی۔پروگرام میں کافی تعداد میں لوگوں کی موجودگی پر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ بچوں کی طرح ہی ان کی ماں کو یہاں دیکھ کر اور ان کے والدین کو ہر پل کی تصویر لینے کے لیے بے قرار دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کیونکہ بچوں کے اسکول بھیجنے کے لیے ان کو یونیفارم پہناناہی سرپرستوں کے لیے ایک محنت بھرا کام ہے، لیکن سجی سنوری ماں کو دیکھ کر اور تصویر لینے کی کوشش کر رہے والد کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے اہل خانہ پر زور دیا کہ بچوں کی فطرت کے قریب رہنے اور کھیلنے کودنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کئی بچوں کو ماں کا آنچل نہیں ملتا تو کئی کو باپ کی محبت نہیں ملتی ، ایسے بچے آج کے دن ہم کوئی تحفہ دے سکتے ہیں۔ان کے اس مشورہ پر ای ٹی وی کے جگدیش چندرا نے پانچ لاکھ روپے کی رقم سے بال گوپال فنڈ بنانے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ بال گوپال فنڈ سے پیسے یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم کے کام پر خرچ کئے جائیں گے ۔ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے خاندان اور اپنے دو بچوں کی طرف سے 51 ہزار روپے اور جے پور کے ایم پی رام چرن بوہرا نے بھی پچاس ہزار روپے اس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔


Share: